پی پی 270 مظفرگڑھ ،دوبارہ گنتی پر آزادامیدوارعبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب قرار،نوٹیفکیشن جاری

پی پی 270 مظفرگڑھ ،دوبارہ گنتی پر آزادامیدوارعبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب ...
پی پی 270 مظفرگڑھ ،دوبارہ گنتی پر آزادامیدوارعبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب قرار،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 270 مظفر گڑھ میں دوبارہ گنتی پر آزاد امیدوار عبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب قرار پا گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں پی پی 270 میں ہارے ہوئے آزاد امیدوار عبدالحئی کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں آزاد امیدوار عبدالحئی 17 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔دوبارہ گنتی میں عبدالحئی نے 17717 جبکہ مخالف امیدواراجمل چانڈیا نے 17700 ووٹ حاصل کئے ۔
واضح رہے کہ 26 جولائی کو عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیاگیا تھا۔