وہاڑی میں الیکشن پر بحث نے گھر اجاڑ دیا، شوہر نے اپنی ہی بیوی کو ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ عمران خان کو بھی شدید دکھ ہوگا

وہاڑی (ویب ڈیسک)الیکشن پر بحث لڑائی میں تبدیل ،متعدد زخمی،خاوند نے بیوی کو طلاق دیدی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وہاڑی 157ڈبلیو بی کے رہائشی حاجی منظور وغیرہ کا محمد شبیر وغیرہ کے ساتھ الیکشن میں حمایت نہ کرنے کا معاملہ تھا جو گزشتہ روز شدت اختیار کر گیا جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کی پاداش میں محمد شبیر کے خاندان کے محمد منیر عرف بلا نے اپنی زوجہ کو موقع پر ہی طلاق دے دی اور فائرنگ سے زخمی کر دیا جس کے بعد دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر شمشاد بی بی ، حلیمہ بی بی ، عابد حسین ، طالب حسین ، حاجی منظور ، حنیفہ بی بی ، محمد اکرم ، محمد اسلم ، شاہ محمد ،محمد فیصل ،محمد شبیر ، صدام ،ادریس ،محمد حنیف زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے رورل ہیلتھ سینٹر 157ڈبلیو بی پہنچایا جہاں سے حنیفہ بی بی اور حلیمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ،پولیس نے دونوں گروپوں سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیامقدمہ درج کرلیا۔