پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ، کس نے شمولیت کا اعلان کر دیا ؟ عمران خان کیلئے خوشی اور شہبازشریف کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ، کس نے شمولیت کا اعلان ...
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ، کس نے شمولیت کا اعلان کر دیا ؟ عمران خان کیلئے خوشی اور شہبازشریف کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف وفاق میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے تاہم صوبہ پنجاب میں ن لیگ کی اور پی ٹی آئی کی سیٹوں میں صرف 6 نشستوں کا ہی فرق ہے تاہم ن لیگ آگے لیکن پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے فیصلہ کر لیاہے اور اب جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کبیر والا کے حلقہ پی پی 204 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار حسین جھانیاں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے جبکہ لیہ سے بھی دو صوبائی امیدوار بھی تحریک انصاف کی گاڑی میں سوا ر ہو گئے ہیں ۔لیہ کے حلقہ پی پی 282 سے محمد طاہر اور پی پی 284 سے رفاقت جیلانی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

مزید : قومی