مولانا اعظم طارق کا صاحبزادہ جھنگ سے کامیاب ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین نے شمولیت کی دعوت دینے کیلئے رابطہ کیا تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ دونوں ہی ہکا بکا رہ گئے

مولانا اعظم طارق کا صاحبزادہ جھنگ سے کامیاب ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین نے ...
مولانا اعظم طارق کا صاحبزادہ جھنگ سے کامیاب ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین نے شمولیت کی دعوت دینے کیلئے رابطہ کیا تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ دونوں ہی ہکا بکا رہ گئے

  

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے مقتول سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق مرحوم کے صاحبزادے اوراہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا معاویہ اعظم نے جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو انہیں وزارت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا معاویہ اعظم طارق  نے پی پی 126 جھنگ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 65 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے جبکہ حلقے میں دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار بھی آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑ رہا تھا جس نے 32 ہزار 774 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اسی لیے دونوں جانب سے آزاد امیدواروں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ معاویہ اعظم نے نہ کسی کو انکار کیا اور نہ ہی کسی کو شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو وزارت دے گا اس کی طرف جائیں گے جو ملنا چاہتا ہے جھنگ آئے۔ معاویہ اعظم کے مطالبے کے بعد شہباز شریف نے اپنا نمائندہ جھنگ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید : الیکشن /سیاست /علاقائی /پنجاب /جھنگ