’وہ خاتون جہنم میں جائے گی جو ۔ ۔ ۔‘ پی ٹی آئی کے امیدوار نے ہار کے بعد ایسا دعویٰ کردیا کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

’وہ خاتون جہنم میں جائے گی جو ۔ ۔ ۔‘ پی ٹی آئی کے امیدوار نے ہار کے بعد ایسا ...
’وہ خاتون جہنم میں جائے گی جو ۔ ۔ ۔‘ پی ٹی آئی کے امیدوار نے ہار کے بعد ایسا دعویٰ کردیا کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

  

بنوں (ویب ڈیسک)بنوں کے حلقہ این اے 51سے ہارنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان نے الزام لگایا ہے کہ مختلف علاقوں میں لاوڈ اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ جس خاتون نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا وہ جہنم میں جائے گی۔

وقت نیوز کے مطابق بنوں این اے 51سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمدخان نے الزام لگایا ہے کہ مختلف علاقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے لاوڈ اسپیکر سے اعلانات کیے گئے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذہب کا نام استعمال کرکے ہمارے خلاف دھاندلی کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے مفتی عبدشکور کیسے جیت گئے، انتخابی عملہ ایم ایم اے کے ساتھ ملا ہوا تھا۔

مزید : الیکشن /قومی اسمبلی