ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ، قیصر احمد شیخ اور پی ٹی آئی کے دل نواز کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ، قیصر احمد شیخ اور پی ٹی آئی کے دل نواز کی ووٹوں کی ...
ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ، قیصر احمد شیخ اور پی ٹی آئی کے دل نواز کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے این اے 87 حافظ آباد سے سائرہ افضل تارڑ، پی پی 106 فیصل آبادسے پی ٹی آئی امیدوار دل نواز اور این اے 100 چنیوٹ سے ن لیگ کے امیدوارقیصر احمد شیخ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ،قیصر احمد شیخ اور پی ٹی آئی کے دل نواز کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

لیگی امیدوارقیصرشیخ نے موقف اختیار کیا کہالیکشن نتائج نہیں ملے،گنتی روکی جائے،آر او نے لیگی امیدوار کی درخواست مسترد کردی۔

آر او نے این اے 87 حافظ آ بادسے سائرہ افضل تارڑ ، پی پی 106 فیصل آبادسے پی ٹی آئی امیدوار دل نواز اور این اے 100 چنیوٹ سے ن لیگ کے امیدوارقیصر احمد شیخ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

مزید : قومی /الیکشن /پنجاب اسمبلی /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /حافظ آباد /فیصل آباد