این اے 126 لاہور،پوسٹل بیلٹ پیپرزکی گنتی مکمل،تحریک انصاف کے حماد اظہر کامیاب قرار

این اے 126 لاہور،پوسٹل بیلٹ پیپرزکی گنتی مکمل،تحریک انصاف کے حماد اظہر کامیاب ...
این اے 126 لاہور،پوسٹل بیلٹ پیپرزکی گنتی مکمل،تحریک انصاف کے حماد اظہر کامیاب قرار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 126 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کے حماد اظہر کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 126 سے پی ٹی آئی کے حماداظہرکامیاب قرارپائے تھے،مخالف امیدوارمہر اشتیاق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی آر او آفس میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آر او نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی،پوسٹل بیلٹ پیپرزکے ذریعے کل 123 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جس میں تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر 90 ووٹ لےکرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے اشتیاق احمدنے پوسٹل بیلٹ پیپرزکے ذریعے 23ووٹ حاصل کیے۔آر او نے این اے 126 سے حماد اظہر کو کامیاب قرار دیدیا۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /لاہور