وہ معروف پاکستانی اداکارہ جن کی ساس تحریک انصاف کی ایم این اے منتخب ہوگئیں

وہ معروف پاکستانی اداکارہ جن کی ساس تحریک انصاف کی ایم این اے منتخب ہوگئیں
وہ معروف پاکستانی اداکارہ جن کی ساس تحریک انصاف کی ایم این اے منتخب ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی ساس اسما قدیر تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔
اسما قدیر تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی کنفرم امیدوار ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 33 مخصوص نشستوں پر 18 ترجیحی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی ہے جس میں اسما قدیر کا نام بھی شامل ہے۔


انسٹا گرام پر عائشہ خان نے لکھا ’ 20 سال تک نیا پاکستان کیلئے عزم اور انتھک ارادوں کے ساتھ سخت محنت کی ۔ ساس سے ایم این اے تک کا سفر ، اسما قدیر مجھے آپ پر فخر ہے‘۔


خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں میجر عقبہ حدید سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔