الیکشن نتائج کے خلاف پہلا دھرنا کراچی میں شروع ہوگیا کیونکہ وہاں پر۔ ۔۔

الیکشن نتائج کے خلاف پہلا دھرنا کراچی میں شروع ہوگیا کیونکہ وہاں پر۔ ۔۔
الیکشن نتائج کے خلاف پہلا دھرنا کراچی میں شروع ہوگیا کیونکہ وہاں پر۔ ۔۔

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن نتائج پر تحفظات کے اظہار کے بعد شہر قائد میں پہلا دھرنا دے دیا گیا جس کے بعد ٹریفک پولیس نے راہگیروں کے لیے متبادل راستہ بھی فراہم کردیا، کئی گھنٹے دھرنا جاری رہنے کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سڑک کھول دی گئی اور ہارنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے237 سے شکست خوردہ امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ، اعتراض کی سماعت کے دوران کامیاب ہونیوالے تحریک انصاف کے امیدوار جمیل نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ  وقت گزرنےکےبعددرخواست دائرکی گئی ۔ جس کے بعد ہارنےوالےامیدوار کےکارکنوں نےآراوکےآفس کےباہردھرنادیدیا۔

پولیس نے ملیرنیشنل ہائی وےٹریفک کیلئے بند کرکے متبادل راستہ فراہم کردیا ،ملیرسےشارع فیصل جانیوالی سڑک کو قائد آباد کی جانب سے جبکہشارع فیصل سےملیرجانیوالی سڑک کوماڈل کالونی کی جانب متبادل راستہ فراہم کردیا گیا۔

بعدازاں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی مداخلت کے بعد دھرنا ختم کروا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھلوا دیا گیا جبکہ شکست پانیوالے امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید : الیکشن /قومی اسمبلی