فتح کے بعد اپنی تقریر میں عمران خان نے ایک بات ایسی کہہ دی کہ بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

فتح کے بعد اپنی تقریر میں عمران خان نے ایک بات ایسی کہہ دی کہ بھارتی میڈیا کو ...
فتح کے بعد اپنی تقریر میں عمران خان نے ایک بات ایسی کہہ دی کہ بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیوں کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی بات ہی انہیں آگ لگانے کے لیے کافی ہوتی ہے اور اگر کوئی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے سامنے مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ خطہ کہہ دے جل بھن کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔ یہی کچھ عمران خان نے انتخابی جیت کے بعد اپنی تقریر میں کیا اور پورے بھارت کو آگ لگ گئی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بھارتی میڈیا پہلے ہی عمران خان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہا تھا۔ اب ان کی طرف سے تقریر میں کشمیر کا ذکر کرنے اور اسے متنازعہ خطہ کہنے پر اس پراپیگنڈے میں مزید شدت آ گئی ہے۔ بھارت کاکئی میڈیا ہاﺅس عمران خان کو فوج کی کٹھ پتلی قرار دے رہا ہے تو کوئی دہشت گردوں کا حامی۔


بھارت کے ری پبلک ٹی وی کے سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ادتیہ راج کاﺅل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عمران خان کی پرانی تصاویر ڈھونڈ کر نکالی اور پوسٹ کی ہیں۔ یہ عمران خان کی جوانی کی تصاویر ہیں جن میں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے۔ ادتیہ راج نے تصاویر کے ساتھ لکھا ہے ”پیش خدمت ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم“۔دی ٹائمز نَو کی لائیو کوریج میں اس کی سکرین پر ”بھارت کا دشمن عمران وزیراعظم بنے گا“ جیسے فقرے چلتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جو مزید جلن کا شکار ہو گیا ہے اس کے پیچھے عمران خان کے وہ فقرے بھی شامل ہیں جو انہوں نے بھارتی میڈیا کی خود پر تنقید کے حوالے سے کہے اور کہا کہ ”بھارتی میڈیا نے میرے خلاف ایسے پراپیگنڈا کیا ہے جیسے میں بالی ووڈ کی کسی فلم کا ’ولن‘ ہوں۔“بھارتی اینکرز اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ”اس تقریر کے مندرجات سے لگتا ہے جیسے عمران خان کوئی پرانا سکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔