حلقہ این اے 169 سے چودھری نور الحسن تنویر جیت گئے، ان کا مقابلہ اعجاز الحق سے تھا

حلقہ این اے 169 سے چودھری نور الحسن تنویر جیت گئے، ان کا مقابلہ اعجاز الحق سے ...
حلقہ این اے 169 سے چودھری نور الحسن تنویر جیت گئے، ان کا مقابلہ اعجاز الحق سے تھا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانی چودھری نورالحسن تنویر صدر پاکستان مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ حلقہ این اے 169 سے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کا مقابلہ پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاءالحق کے بیٹے اعجاز الحق سے تھا۔ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے حلقہ 169 کے ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کئے گئے وعدوں کے مطابق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔ چودھری نورالحسن تنویر کی کامیابی پر انہیں پی ایم ایل این یو اے ای کے صدر چودھری محمد الطاف اور دیگر عہدیداران نے مبارکباد دی ہے۔ چودھری محمد الطاف نے بتایا کہ چودھری نورالحسن تنویر کی امارات واپسی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور خوشی کا جشن منایا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان