ملک ریاض سب پر بازی لے گئے، کروڑوں روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروادیئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاؤن کے بانی چیئرمین ملک ریاض نے بھی چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں چار کروڑ چھبیس لاکھ روپے عطیہ کردیئے ۔
بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کے مطابق ملک ریاض اور بحریہ ٹاﺅن پاکستان کی بہتری اوربھلائی کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہے ہیں، ملک کو سرسبزوشاداب بنائیں اور بجلی بحران سے بچائیں۔ انتظامیہ کاکہناتھاکہ جہاں تک ممکن ہوا، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے ۔
یادرہے کہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں اب تک اڑتیس کروڑ بائیس لاکھ چھ ہزار نو سو ننانوے روپے جمع ہوچکے ہیں۔