انتخابات میں تحریک انصاف کو کل کتنے ملے اور ن لیگ کو کتنے؟انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

انتخابات میں تحریک انصاف کو کل کتنے ملے اور ن لیگ کو کتنے؟انتہائی حیران کن ...
انتخابات میں تحریک انصاف کو کل کتنے ملے اور ن لیگ کو کتنے؟انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات میں نہ صرف نشستوں میں مسلم لیگ ن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت بن کر ابھری ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 ووٹوں کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)ایک کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹوں کےساتھ تیسرے نمبرپررہی،آزادامیدواروں نے 60 لاکھ 11ہزار 337 ووٹ حاصل کئے،تحریک لبیک نے قومی سطح پر 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ حاصل کیے اورمتحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کیے۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /اسلام آباد