دوبارہ گنتی میں مستردووٹوں پر روشنی نہیں ڈالی گئی،فیصلے کیخلاف ریویو میں جائینگے،عثمان ڈار

دوبارہ گنتی میں مستردووٹوں پر روشنی نہیں ڈالی گئی،فیصلے کیخلاف ریویو میں ...
دوبارہ گنتی میں مستردووٹوں پر روشنی نہیں ڈالی گئی،فیصلے کیخلاف ریویو میں جائینگے،عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے این اے 73 سے ہار جانے والے امیدوار عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنزکی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی،آراونے صرف 15پولنگ سٹیشن کھولنے کے احکامات جاری کئے۔
ان کا کہناتھا کہ 7 ہزار 384 مستردووٹوں پرروشنی نہیں ڈالی گئی،لیگل ٹیم اس فیصلے کےخلاف ریویومیں جائی گی،عثمان ڈارنے کہا کہ انتخابات میں 5 ہزارووٹوں سے جیت رہاتھا،اچانک نتائج تبدیل کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف نے عام انتخابات میں 1453 ووٹوں سے برتری حاصل کی تھی۔