” ایک عرصے بعد ٹویٹر کھولاتو دیکھا وزیراعظم عمران خان نے ۔۔“ پاکستانی سٹار فخر زمان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کر ہر حامی خوشی سے جھوم اٹھے

” ایک عرصے بعد ٹویٹر کھولاتو دیکھا وزیراعظم عمران خان نے ۔۔“ پاکستانی سٹار ...
” ایک عرصے بعد ٹویٹر کھولاتو دیکھا وزیراعظم عمران خان نے ۔۔“ پاکستانی سٹار فخر زمان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کر ہر حامی خوشی سے جھوم اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے کے خلاف میچ میں ڈبل سینچری بنا کر پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے فخر زمان نے کافی عرصہ کے بعد ٹویٹر اکاﺅنٹ کھولا تو آگے سے عمران خان کا پیغام دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے اور ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پڑھ کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو خوشی سے نہال کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخرزمان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” کئی مہینوں کے بعد آج ٹویٹر کا اکاﺅنٹ کھوالا اور میں نے معزز وزیراعظم پاکستان کا مبارک باد کا پیغام دیکھا ، جس میں عمران خان نے مجھے ڈبل سنچری بنانے پر مبارک باد دی تھی ۔مسٹر پرائم منسٹر آپ کا بہت بہت شکریہ اور میں بھی آپ کو مبارک باد دیتاہوں اور یہ کہنے میں فخر محسوس کرتاہوں کہ عمران خان میرے پیارے پاکستان کا وزیراعظم ہے ۔“

مزید :

کھیل -