تحریک لبیک پاکستان کو کل کتنے ووٹ پڑے؟ پتہ چل گیا

تحریک لبیک پاکستان کو کل کتنے ووٹ پڑے؟ پتہ چل گیا
تحریک لبیک پاکستان کو کل کتنے ووٹ پڑے؟ پتہ چل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹوں کیساتھ اکثریتی جماعت بن گئی ہے لیکن ممتاز قادری کے نام پر اپنی انتخابی مہم چلانے والی تحریک لبیک نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 ووٹوں کیساتھ سرفہرست رہی ،  مسلم لیگ ن ایک کروڑ 28 لاکھ 94ہزار 225 ووٹوں کےساتھ دوسرے، پیپلزپارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹوں کےساتھ تیسرے  جبکہ  آزادامیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کیے۔ متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کیے۔

اسی طرح پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک لبیک 18لاکھ 76ہزار،پی پی نے 17لاکھ 84 ہزارسےزائدووٹ حاصل کیے۔اسی طرح سندھ سے تحریک لبیک کو چار لاکھ اکتالیس ہزار ووٹ حاصل کیے ۔ 

 

مزید : الیکشن /پنجاب اسمبلی /قومی اسمبلی