”عمران خان کا یہ شو۔۔۔“ بدترین شکست کے بعد گلوکار جواد احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

”عمران خان کا یہ شو۔۔۔“ بدترین شکست کے بعد گلوکار جواد احمد نے ایسی بات کہہ ...
”عمران خان کا یہ شو۔۔۔“ بدترین شکست کے بعد گلوکار جواد احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے 5حلقوں سے انتخابات لڑنے اور ہر جگہ سے بدترین شکست کا شکار ہونے والے گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے عمران خان کی جیت پر ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر ہر پاکستانی ششدر رہ جائے گا۔ اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں جواد احمد نے لکھا ہے کہ ”عمران خان کا یہ شو جلد ختم ہو جائے گا، کیونکہ انہوں نے معصوم اور سادہ لوح عوام کو نواز شریف اور آصف زرداری ہی کی طرح بے وقوف بناکر الیکشن جیتا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں ورکنگ کلاس، نوجوانوں، اقلیتوں اور مڈل کلاس طبقے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اپنی صوبائی حکومت میں انہوں نے بھی پنجاب اور سندھ کی طرح کم از کم تنخواہ صرف 15ہزار روپے مقرر کی تھی اور اس میں بھی سرمایہ دار اپنے ملازمین کا استحصال کرتے رہے اور زیادہ تر جگہوں پر ملازمین کو 5سے 12ہزار روپے تنخواہ دی جاتی رہی۔ یہ سب کچھ خیبرپختونخوا حکومت کی ناک تلے ہوتا رہا اور اس نے کچھ نہیں کیا۔“
جواد احمد مزید لکھتے ہیں کہ ”عمران خان خود 300کنال کے بنی گالہ میں رہتے ہیں اور ان کے بچے ملک سے باہر ہیں اور گولڈسمتھ خاندان کی اربوں ڈالر کی جائیداد کے وارث ہیں۔ عمران خان کے لیے سیاست تفریح طبع کا ایک بہانہ تھی جس کا وہ خود بھی اعتراف کر چکے ہیں۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ’سیاست ان کے لیے متحرک رہنے کا بہانہ اور تفریح طبع ہے۔ اگر وہ سیاست میں نہ ہوتے تو اکتا جاتے۔‘ انہیں 99فیصد سادہ دل پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہیں بے وقوف بنا کر وہ اقتدار میں پہنچ چکے ہیں۔جلد عوام کو سمجھ آ جائے گی کہ ان کے ساتھ حقیقت میں کیا ہو چکا ہے اور مستقبل قریب میں وہ عمران خان اور تحریک انصاف کو بھی مسترد کر دیں گے۔“