چین کیساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے،تحریک انصاف کاسوشل میڈیا پر چینی زبان میں پیغام

چین کیساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے،تحریک انصاف کاسوشل میڈیا پر چینی ...
چین کیساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے،تحریک انصاف کاسوشل میڈیا پر چینی زبان میں پیغام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا پر چینی زبان میں پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چینی حکام کو دیئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی پیک کی کامیابی کےلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، غربت کیسے ختم کرنی ہے یہ سیکھنے کےلئے ہم اپنی ٹیمیں چین بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مرکز میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد