’شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے فضل الرحمان سے کہا ہے کہ ۔ ۔۔‘ کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے فضل الرحمان سے کہا ہے کہ ۔ ۔۔‘ کامران خان نے ...
’شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے فضل الرحمان سے کہا ہے کہ ۔ ۔۔‘ کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور پروگرام ’آج کامران خان کیساتھ‘ کے میزبان کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول نے مولانا فضل الرحمان کو سمجھا دیا ہے کہ بائیکاٹ کا کوئی فائدہ نہیں، ایسے میں مزید نشستیں کھوبیٹھیں گے ۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے لکھا کہ ’توقعات کے عین مطابق شہباز شریف بلاول بھٹو نے فضل الرحمان کو سمجھا دیا کے استعفوں پارلیمانی بایکاٹ وغیرہ کو بھول جائیں اور اسمبلی میں بیٹھ کر اپنا حق احتجاج ریکارڈ کروائیں ورنہ بلا وجہ 12 MNA بھی کھو بیٹھیں گے۰ یہ بہت اچھی پیش رفت ہے کیونکہ قومی اتحاد ہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے‘۔

یادرہے کہ انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے الزامات پر گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی تھی جس دوران تمام پارٹیوں نے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم اسمبلیوں کے بائیکاٹ اور حلف نہ اٹھانے پر اتفاق نہیں ہوا تھا۔ کامران خان کے اس دعوے پر جواباً حسن نثار نے لکھا کہ ’’دوبارہ الیکشن ہوگیا تو  تو ساری کثر نکل جانی ہے، دو روپے کا مینڈٹ بھی ہاتھوں سے نکل جانا ہے،  بھلائی بھی اسی میں تھی کہ چور مچائے شور والا سین نہ کیا جاۓ‘۔

آصف کچھ زیادہ ہی نالاں دکھائی دیئے اور لکھا کہ ’وہ لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کرائیں جائے ان سے درخواست ہے کہ وہ 22 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائیں اور الیکشن کے دن کے شھہدا کو واپس لے آئیں پھر بیشک دوبارہ الیکشن کرا لیں۔ ان شاءاللہ خان اس سے بھی ذیادہ نشت لے کر کامیاب ہوں گے کیوں کہ قوم اب جاگ چکی ہے۔‘

نثار احمد نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’بریکنگ نیوز !!الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ منظور کرلیا،دوبارہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں کرانے کا اعلان کردیا ‘‘