شاہد خاقان عباسی کے دوبارہ گنتی کی درخواست دراصل کیوں مسترد کی گئی ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

شاہد خاقان عباسی کے دوبارہ گنتی کی درخواست دراصل کیوں مسترد کی گئی ؟ اصل وجہ ...
شاہد خاقان عباسی کے دوبارہ گنتی کی درخواست دراصل کیوں مسترد کی گئی ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے 57 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی اور اب درخواست مسترد ہونے کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ۔

شاہد خاقان عباسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے قراردیا ہے کہ حتمی نتیجہ مرتب کرنے سے قبل الیکشن لڑنے والے امیدوار یا اس کے پولنگ ایجنٹ کی طرف سے تحریری درخواست دی جائے تو ریٹرننگ افسر ایک یا اس سے زائد پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کرسکتا ہے ، اس کیلئے بھی شرط ہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کی برتری پانچ فیصد سے کم یا 10ہزار ووٹوں تک ہولیکن دونوں امیدواروں کے درمیان فرق زیادہ ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے صرف ایک ہی مرتبہ ووٹوں کی گنتی کی جاسکتی ہے ۔

یاد رہے کہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی 136249 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد خاقان عباسی نے 124705 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب این اے 53میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی