الزامات کی دنیا سے باہر نکلنا چاہیے،بلوچستان کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دیدی:عبد القدوس بزنجو

الزامات کی دنیا سے باہر نکلنا چاہیے،بلوچستان کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست ...
الزامات کی دنیا سے باہر نکلنا چاہیے،بلوچستان کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دیدی:عبد القدوس بزنجو

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو سوچا تھا وہ رزلٹ حاصل نہیں کر سکے ،کوئٹہ سے سیٹیں نہیں لے سکے جس کے حوالے سے ہم آئندہ لائحہ عم طے کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ الیکشن میں ہم بھی وہ سیٹیں ہارے ہیں جو پہلے ہم کبھی نہیں ہارے تھے،ہم پر امید تھے کہ ہم کوئٹہ سے 2،3 سیٹیں لیں گے لیکن نہیں لے سکے،اب میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوا اور اب میں554 والا نہیں ہوں،اس بار الیکشن میں دھماکوں کے باوجود بلوچستان میں بھی بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے نکلے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دے دی انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد اب الزامات کی دنیا سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ عوام نے آپ کو کیوں مسترد کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ