”پاکستان نے ٹاس جیت لی ہے اور ۔۔۔“عمران خان کی جیت پر سابق کرکٹررسل آرنلڈ نے ایسا تبصرہ کر دیا کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو انتخابات 2018میں واضح برتری ملنے کے بعد دنیا بھر سے معروف شخصیات مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔اب سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کا پیغام بھیجا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے رسل آرنلڈ نے کہا کہ عام انتخابات 2018میں جیت پر عمران خان کو بہت بہت مبارکباد ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے ہیرو ہیں ،ان کے لیے نیک تمناﺅں کا پیغام بھیجتا ہوں ۔رسل آرنلڈ نے مزید کہا کہ پاکستان ٹاس جیت چکا ہے ۔
Congratulations to Imran Khan #PakistanElection2018 A hero to many of us ... Wishing you all the very best !!! Pakistan have won the Toss !!!
— Russel Arnold (@RusselArnold69) July 27, 2018
اس پیغام پر پاکستانیوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
سردار وقاص نے کہا کہ عمران خان نے ٹاس ہی نہیں میچ بھی جیت لیا
Sir not just the toss but match too.
— Sardar Waqas Pervez (@EWahina) July 27, 2018
سجنی کشور نے کہا کہ یہ الیکشن بھی میچ کی طرح فکس تھے
This election fixed one like that of fixing matches in cricket...????????
— Sajini kishore (@SThekumar) July 27, 2018
سیدہ ام حبیبہ نے کہا کہ یہ میچ پاکستانی قوم نے فکس کیا تھا
Fixed by Nation they fixed the task to have an honest skipper now.
— Syeda Ume Habiba (@SyedaUmeHabiba3) July 27, 2018