انتخابات میں جیت کے بعد جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں بڑی لڑائی ہو گئی ،اس بار وجہ کیا بنی ؟جان کر تحریک انصاف کے کارکنان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

انتخابات میں جیت کے بعد جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں بڑی لڑائی ہو گئی ...
انتخابات میں جیت کے بعد جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں بڑی لڑائی ہو گئی ،اس بار وجہ کیا بنی ؟جان کر تحریک انصاف کے کارکنان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما انتخابات میں جیت کے بعد اب حکومت بنانے کے لیے مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ،اس دوران ایک بار پھر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی آپس میں لڑائی ہو گئی ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اس بار آزاد امید وار سلمان نعیم کو تحریک انصاف میں شامل کیے جانے پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں تلخ کلامی ہو گئی ۔جہانگیر ترین نے انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے آزاد امید وار سلمان نعیم سے ملاقات کرکے اسے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے بلا یا جس پر شاہ محمود قریشی سیخ پا ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سے ملاقات کیو ں کی گئی ؟۔تاہم دوسری جانب آزاد امید وار سلمان نعیم کو تحریک انصاف میں شامل کر لیا گیا ۔ادھر آزاد امید وار سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں کوئی اختلاف نہیں ،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے ۔

مزید :

قومی -