ایک بھائی کو وزارت خزانہ کے خواب ،دوسرا بھائی گھر جانے کو تیار ،لیکن کیوں ؟وجہ جان کر اسد عمر بھی چکرا جائیں گے

ایک بھائی کو وزارت خزانہ کے خواب ،دوسرا بھائی گھر جانے کو تیار ،لیکن کیوں ...
ایک بھائی کو وزارت خزانہ کے خواب ،دوسرا بھائی گھر جانے کو تیار ،لیکن کیوں ؟وجہ جان کر اسد عمر بھی چکرا جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے ،گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا صدر پاکستان آئین کے مطابق نئے گورنر سندھ کا تقرر کریں گے۔واضح رہے محمد زبیر نے 2 فروری 2017 کو سندھ کے 32ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /قومی /الیکشن /سندھ اسمبلی