فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد پر پابندیاں عائد 

فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد پر پابندیاں عائد 
فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد پر پابندیاں عائد 

  

مقبوضہ المقدس(صباح نیوز)فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں عائدکردی ۔ 

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کی گئی ، اس کے علاوہ فلسطینی خواتین اور مرد نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے شناختی کارڈ پاس رکھنا لازمی ہے۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عا ئدکردہ پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی