”ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی ہے “الیکشن کمیشن کے انکشاف نے ہنگامہ برپا کردیا

”ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی ہے “الیکشن کمیشن کے ...
”ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی ہے “الیکشن کمیشن کے انکشاف نے ہنگامہ برپا کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے ،اس رویے پر احتجاج کرتے ہیں ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتا یا کہ آج صبح ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جس پر انہیں بتا یا گیا کہ ممبران موجود نہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیںجس پر ایاز صادق نے کوئی جواب نہیں دیا ۔انہوں نے بتا یا کہ بعد ازاں ایاز صادق امید وار کی حیثیت سے الیکشن کمیشن کے دفتر آئے جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کے بارے میں غیر مناسب الفاظ استعمال کیے ،ان کے نا زیبا الفاظ کے خلا ف احتجاج کرتے ہیں،کسی ادارے کو پریشر میں لانا قابل قبول نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مبصرین نے بھی الیکشن کو شفاف قرار دیا ہے۔

مزید : قومی