اے این پی نے انتخابی نتائج کے خلاف پشاور میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں

اے این پی نے انتخابی نتائج کے خلاف پشاور میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں
اے این پی نے انتخابی نتائج کے خلاف پشاور میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر حالیہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے حوالے سے پشاورمیں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 30 جولائی بروز پیر پانچ بجے سہ پہر نمک منڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اشرف روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی قیادت اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور اور دیگر عہدیدار کریں گے۔  احتجاجی جلوس میں پارٹی کارکنوں اور دیگر ذیلی تنظیموں سے بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : الیکشن /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور