چین نے روس سے ایس 400 میزائل کی لانچنگ بیٹری حاصل کرلی
بیجنگ (آن لائن) چین نے روس سے حاصل کردہ ایس 400 دفاعی نظام کی لانچنگ بیٹریاں حاصل کرلی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ایس 400 دفاعی نظام کی لانچنگ بیٹری کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے معاہدہ گزشتہ ہفتے طے کیا گیا تھا۔دوسری جانب ترجمان چینی محکمہ دفاع رین کوا کیانگ نے اس بات کی تصدیق کرتیہوئے کہا کہ معاہدے کے تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں۔