وزارت کی نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی،سابق وزیر داخلہ کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم کر دی:غلام سرور خان

وزارت کی نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی،سابق وزیر داخلہ کی سیاست ...
وزارت کی نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی،سابق وزیر داخلہ کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم کر دی:غلام سرور خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے، عمران خان سمجھ گئے ہیں جو 34سالہ رفاقت چھوڑسکتاہے وہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔

نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار کو ان کے آبائی حلقے میں ہرانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماغلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی،چودھری نثار کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کر دی ہے،پچھلے ایک سال سے چودھری نثار ایک کھیل کھیل رہے تھے،چودھری نثار کو 5 بار صوبائی اور3 بار قومی اسمبلی کی نشست پر ہرایا،کونسی سیٹ چھوڑنی ہے اس کا فیصلہ عمران خان کوکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی آئی ہے ،انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تمام مسائل حل کر دیں گے،ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا ،پاکستان کے قرضے ختم کئے جائیں گے ،خیبر پختونخواہ کی عوام نے تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کرکے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔

مزید : الیکشن /علاقائی /پنجاب