موجودہ عالمی اقتصادی نظام محض ایک اقلیتی گروہ کے لئے صورتحال تبدیل کرنے کی ضرورت ہے :ترک صدر

موجودہ عالمی اقتصادی نظام محض ایک اقلیتی گروہ کے لئے صورتحال تبدیل کرنے کی ...
موجودہ عالمی اقتصادی نظام محض ایک اقلیتی گروہ کے لئے صورتحال تبدیل کرنے کی ضرورت ہے :ترک صدر

  

کیپ ٹاؤن(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اقتصادی نظام محض ایک اقلیتی گروہ کے لئے صورتحال تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برکس اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کی جمہوریہ جنوبی افریقہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،اجلاس کے آخری روز سینڈ ٹاؤن سنٹر میں فیملی فوٹو سیشن کا انعقاد شرکاء کی شراکت سے کیا گیا،اسلامی تعاون تنظیم کے عبوری صدر کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں مدعو کردہ صدر ایردوان نے بھی فیملی فوٹو گرافی سیشن میں شرکت کی۔صدرِ ترکی نے برکس آؤٹ ریچ اجلاس اور ظہرانے میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقتصادیات کا موجودہ نظام ایک اقلیتی گروپ کے علاوہ کسی کیلئے بھی تسلی بخش نہیں‘لہذا اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ منصفانہ اور غیر جانبدار عالمی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کے قیام کے زیر مقصد برکس کے ما تحت اور ترکی میں علیحدہ علیحدہ عمل درآمد کردہ امور پر مشترکہ طور پر کام کیا جا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی