چوہدری نثارکوشہبازشریف کی وجہ سے کامیابی ملی:شاہد خاقان عباسی

چوہدری نثارکوشہبازشریف کی وجہ سے کامیابی ملی:شاہد خاقان عباسی
چوہدری نثارکوشہبازشریف کی وجہ سے کامیابی ملی:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں، چوہدری نثار کوشہبازشریف کی وجہ سے ووٹ ملے، 10سال میں جتنے فنڈز چوہدری نثار کوملے کسی کونہیں ملے،،چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں سردار ایاز صادق،، مریم اورنگزیب اورشاہد خاقان عباسی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچ گئے۔اس موقع پرسردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم کسی کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں۔سردار ایازصادق سے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ لینے آئے ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر کوبھی آپ نے لگایا تھا؟ جس پرسردارایازصادق نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا استعفیٰ کیوں نہ مانگیں؟ ہمیں نہیں پتا تھا کہ الیکشن کمشنر اس طرح کا الیکشن کروائیں گےا۔الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے فارم 45 نہیں ملے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق احمقانہ بیان دیا۔۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کوچاہیے اپنی عزت بچائے۔اس موقع پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں۔ چوہدری نثار کوشہبازشریف کی وجہ سے ووٹ ملے۔چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔ 10سال میں جتنے فنڈز چوہدری نثار کوملے کسی کونہیں ملے۔واضح رہے الیکشن میں ہارنے والی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کاالزام عائد کیا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے کہا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کوکمروں سے نکال دیا گیا اور فارم 45 بھی نہیں دیا گیا جبکہ پولنگ ایجنٹس کوسادہ کاغذ پررزلٹ دیے گئے۔

مزید :

قومی -