حالیہ چاند گرہن کی وجہ سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے علم نجوم کے ماہرین نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

حالیہ چاند گرہن کی وجہ سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے علم نجوم کے ...
حالیہ چاند گرہن کی وجہ سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے علم نجوم کے ماہرین نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)گزشتہ  سے پیوستہ رات صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا، جو اتفاق سے بلڈ مون بھی تھا۔اس انوکھے مظہر فطرت کے ہم انسانوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس کے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ ماہرین علم نجوم نے بھی اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ بلڈ مون کے انسانوں کی جذباتی کیفیات پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور خصوصاً اگلے 24 گھنٹے کے دوران تو اکثر لوگوں کے جذبات قابو سے باہر ہونے کا خدشہ موجود ہوتا ہے۔ مختلف بروج کی حامل شخصیات پر بلڈ مون کے اثرات کا احاطہ ویب سائٹ ”کیفے آسٹرولوجی“ کی ایک خصوصی رپورٹ میں کچھ یوں کیا گیا ہے:
جن لوگوں کا برج سرطان ہے کسی کیلئے ان کے پسندیدگی کے جذبات شدید جسمانی طلب میں بدل جائیں گے اور اگر مراسم پہلے سے موجو دہیں تو یہ جذبات عملی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں، یعنی محبت کے جذباتی و جسمانی اظہار کا ان افراد پر غلبہ رہے گا۔
برج عقرب والے افراد اس خطرے سے دوچار ہیں کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی سخت بات نکل سکتی ہے یا جذبات کی شدت میں بہہ کر وہ کسی پر ایسا لفظی حملہ کرسکتے ہیں جس کیلئے عمر بھر انہیں پچھتانا پڑے۔ انہیں اپنے جذبات پر بہت کنٹرول رکھنا پڑے گا۔


برج حمل والے تو پہلے ہی بھرپور جذبات کے حامل لوگ ہوتے ہیں۔ انہیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ وہ  کسی سے اپنا تعلق ختم کرسکتے ہیں یا دوسری صورت میں یہ بھی ممکن ہے کہ کسی کے ساتھ تعلقات میں انتہائی مثبت اور خوشگوار تبدیلی آجائے۔
برج ثور والے افراد کی ذاتی زندگی کے جذات کا اثر ان کی پیشہ وارانہ زندگی پر بھی پڑ سکتا ہے۔ انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ دفتر میں ان کی کسی کے ساتھ مس انڈرسٹینڈنگ ہوسکتی ہے۔ اگر خود پر قابو رکھنے کی کوشش ناکی گئی تو یہ غلط فہمی لڑائی جھگڑے کی صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔
جہاں ایک جانب تقریباً تمام ہی سٹارز پر بلڈ مون کے کچھ نہ کچھ منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں وہیں برج جوزا کے افراد کیلئے صرف اچھی خبر ہے۔ ماہرین نجوم کا کہنا ہے کہ یہ بہت پرجوش رہیں گے جس کا ان کی رومانوی زندگی، تخلیقی قوت اور پیشہ وران زندگی پر بھی بہت اچھا اثر ہو گا۔
برج اسد والے افراد کے متعلق خدشہ ہے کہ وہ جلدبازی میں یا جذبات میں کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں اور ماہرین نے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اس بات میں احتیاط برتیں اور خصوصاً اگلے دو، تین دن کے دوران کوئی بڑا فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔
برج سنبلہ والے افراد آنے والے دو سے تین دن کے دوران تنہائی اور اداسی کے جذبات محسوس کرسکتے ہیں لہٰذا ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ خود کو اپنے خول سے باہر نکالیں اور اپنے عزیزوں دوستوں سے ملیں۔ یہ میل جول ان کے مزاج میں مثبت تبدیلی لائے گا۔
اور برج میزان والوں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ مایوسی کے شکار رہیں گے۔ کوئی بھی کام شروع کریں گے تو یوں لگے گا کہ ناکام ہی ہوں گے۔ مایوسی کی وجہ سے ان کے مزاج میں چڑچڑاپن بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ان کے لئے بہتر ہے کہ ان دنوں میں دل کو بہلانے والی کوئی سرگرمی اختیار کریں، مثلاً کسی سے ملنے یا گھومنے پھرنے چلے جائیں۔