صدر ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ،دورے کی دعوت بھی دی ہے:روسی صدر

صدر ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ،دورے کی دعوت بھی دی ہے:روسی صدر
صدر ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ،دورے کی دعوت بھی دی ہے:روسی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو ماسکو کے دورے کی دعوت بھی دے رہے ہیں۔پوٹن نے کہا کہ اگر مسائل پر گفت گو کے لیے انہیں واشنگٹن جانا پڑا، تو وہ ضرور جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ گزشتہ برس ہیمبرگ میں پوٹن سے ملے تھے، جب کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ہیلسنکی میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے چند ہی روز بعد ٹرمپ نے پوٹن کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی تھی۔