اسلامی ملک میں لڑکا لڑکی کی 5 ہزار سال پرانی قبر مل گئی، لیکن ان کے ساتھ ہی 2 گھوڑوں کو کیوں دفنایا گیا تھا؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

اسلامی ملک میں لڑکا لڑکی کی 5 ہزار سال پرانی قبر مل گئی، لیکن ان کے ساتھ ہی 2 ...
اسلامی ملک میں لڑکا لڑکی کی 5 ہزار سال پرانی قبر مل گئی، لیکن ان کے ساتھ ہی 2 گھوڑوں کو کیوں دفنایا گیا تھا؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

  

دوشنبے(نیوز ڈیسک) شیکسپئیر کی تخلیق ”رومیو جیولیٹ“ کی رومانوی کہانی زیادہ پرانی نہیں البتہ قازقستان میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 5000 ہزار سال قبل کے دور سے تعلق رکھنے والے رومیو جیولیٹ کی دریافت نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔

”دی مرر“ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا ایک ساتھ دفن کیا گیا لیکن ان کے ساتھ دو گھوڑوں کے پنجر دریافت ہونا مزید حیرت کی بات ہے۔ خاتون اور مرد کے پنجر ایک دوسرے کے پہلو میں موجود ہیں اور دو گھوڑوں کے پنجر ان کے قبر کے آگے یوں پڑے ہیں گویا وہ رتھ میں سوار اس جوڑے کو کھینچتے ہوئے ان کی آخری منزل کی جانب لے جا رہے ہیں۔ یہ آثار تقریباً پانچ ہزار سال پرانے ہیں اور ان کی دریافت قازقستان کے علاقے کارا گنڈا میں ہوئی ہے۔

قدیم آثار کی دریافت کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اکٹھے کیونکر دفن ہوا اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا بہت مشکل ہے۔ ممکن ہے کہ ان دونوں کو اکٹھے قتل کر کے دفن کیا گیا ہو یا ایک کی موت ہونے پر دوسرے نے بھی اس کے ساتھ دفن ہونے کو ترجیح دی ہو۔ قبر کے اندر یہ عورت اور مرد ساتھ ساتھ لیٹے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے سرہانے بڑے بڑے ظروف پڑے ہیں جن کے اندر رکھی گئی اشیاءراکھ بن چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہزاروں سال قدیم زمانے کے کچھ ہتھیار بھی ملے ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ قدیم قبر میں دفن شخص کوئی بڑا جنگجو تھا جس کے ہمراہ اس کی محبوبہ کو بھی دفن کر دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس