”کیا وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کریں گے یا نہیں ؟“حامد میر کے سوال پر محمود الرشید نے ایسا جواب دے دیا کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی سیاست کا آغاز کیا ہی تھا کہ انہیں اپنی زندگی کا دوسرا آمرانہ دور دیکھنا پڑ گیا اور اس کے خلاف عمران خان نے خوب آواز بلند کی ،وہ دوسری حکومتوں سے بھی پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے تاہم اب وہ متوقع طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے اور انہوں نے اپنی وکٹری سپیچ میں بلا امتیاز احتساب کا اعلان بھی کردیا ہے ،ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کر پائیں گے یا نہیں ؟۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “آج حامد میر نے عمران خان کے ایک پرانے انٹر ویو کی ویڈیو چلائی ،یہ انٹر ویو پرویزمشرف کے آمرانہ دور میں خفیہ طور پر کیا گیا تھا جس میں عمران خان نے بتا یا تھا کہ کس طور پولیس انہیں پکڑنے کے لیے پہنچ گئی تھی ۔اس کے بعد حامد میر نے تحریک انصاف کے رہنما حامد میر سے سوال کیا کہ عمران خان ماضی میں پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنے کی باتیں کرتے رہیں ہیں ،کیا اب وہ خود پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کر پائیں گے ؟اس پر محمو د الرشید نے جواب دیا عمران خان نے قوم سے جو جو وعدے کیے ہیں وہ تمام وعدہ پورے کیے جائیں گے ۔