بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 800 فٹ گہری کھائی میں بس گرنے سے 33 افراد ہلاک

بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 800 فٹ گہری کھائی میں بس گرنے سے 33 افراد ہلاک
بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 800 فٹ گہری کھائی میں بس گرنے سے 33 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مہارشٹرا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس 800 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے،بد قسمت بس میں 34 افراد سوار تھے، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی ڈاکٹر بالا صاحب ساونت کونکن کرشی ودیا پتھ یونیورسٹی کے ملازمین سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی بس ممبئی گوا ہائی وے پر 800  فٹ  گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں بس میں موجود 34 میں سے 33 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔پولیس حکام کے مطابق یونی ورسٹی کے ملازم سیر و تفریح کے لیے مہا بالیشور جا رہے تھے،جب بس 800 فٹ گہری کھائی میں گری تو آس پاس کسی کو بھی اس ہولناک حادثے کے بارے میں آ گاہی نہ ہو سکی تاہم  بس میں سوار ایک زخمی ملازم کسی طرح کھائی سے باہر نکل کر سڑک پر آیا اور اس نے یونیورسٹی کے انتطامیہ کو اطلاع دی۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے ورثا سے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔