شکست سے چودھری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا:سینیٹرپرویز رشید

شکست سے چودھری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا:سینیٹرپرویز رشید
شکست سے چودھری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا:سینیٹرپرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار کو دو حلقوں میں شکست فاش ہوئی ، امید ہے کہ شکست سے چودھری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کیوں نہیں دیا گیا ، فارم نہ دینے سے الیکشن مشکوک ہو چکے ہیں ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،الیکشن کمیشن ن لیگ کی درخواستوں کو مسترد کر رہی ہے کیوں ہمارے امیدواروں کے ساتھ ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے،الیکشن نتائج پرتمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے فوری کمیشن بننا چاہیے،کمیشن ملک بھر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائے،دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوارکامیاب ہوناشروع ہوتے ہیں تویہ عمل روک دیا جاتا ہے،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل نہیں،جس کے پاس اکثریت ہو اس کو حکومت بنانی چاہیے ، 2013ءکے عام انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کو اکثریت نہ ہونے کے باوجود حکومت بنانے دی،پی ٹی آئی جونیاپاکستان کی بات کرتی تھی وہ دباو¿ سے آزادامیدواروں کو اپنے ساتھ ملارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے وہ ہمارا ساتھ دے گی اورق لیگ مشرف کی جماعت ہے وہ عمران خان کا ساتھ دے گی،سخت ترین حالات میں بھی ن لیگ کا ساتھ جن اراکین نے نہیں چھوڑا مجھے نہیں لگتا وہ فارورڈبلاک بنائیں گے، شہبازشریف کے بار ے میں پارٹی نے فیصلہ کیا ہوا ہے وہ قومی اسمبلی میں اپنا بھرپور کرداراداکریں گے۔