عام انتخابات کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اچانک سیاستدانوں پر برس پڑیں

عام انتخابات کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اچانک سیاستدانوں پر ...
عام انتخابات کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اچانک سیاستدانوں پر برس پڑیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی وی کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے خراب کارکردگی کے باعث عوام کا ووٹ اور اعتماد کھو دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان سیاستدانوں کی کرپشن اور خراب گورننس سے ستائی ہوئی عوام نے عمران خان کو چنا، یہ جانتے ہوئے کہ ہمارا ملک کس مشکل دور سے گزر رہا ہے، ان سیاستدانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔عتیقہ اوڈہو نے کہا کہ الیکشن کے بعدبھی ان سیاستدانوں میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ اپنے مفادات کوایک طرف رکھ کر مل کر کام کریں گےاور ملک کو واپس اپنے پیروں پر کھڑا کریںگے۔

مزید : تفریح