شام کے شمالی حصے میں امریکا اور ترک فورسز کی مشترکہ گشت کی تیاری

شام کے شمالی حصے میں امریکا اور ترک فورسز کی مشترکہ گشت کی تیاری
شام کے شمالی حصے میں امریکا اور ترک فورسز کی مشترکہ گشت کی تیاری

  

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں ترکی کی فورسز کو شام کے شمالی علاقے میں امریکی فورسز کے مشترکہ گشت کی تیاری کے لیے سازو سامان ترکی ایک مرکز پر پہنچا دیا گیا ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمزمیٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ تربیتی ساز وسامان انکرلک کے ہوائی اڈے پر اتار دیا گیا ۔وہ ترکی کے جنوبی حصے میں قائم اس فضائی مرکز کا ذکر کر رہے تھے جو امریکا کے استعمال میں تھا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تربیت چند ہفتوں میں شروع ہو جانی چاہیے۔انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ اس کام پر مہینے لگیں گے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ترک فورسز کی تربیت کے بعد امریکا اور ترکی کی فورسز کا شام میں مشترکہ گشت کب شروع ہو گا۔واضح گزشتہ مہینے امریکا نے شورش زدہ شام کے شمالی شہر منبج کے نزدیک ترکی کے ساتھ تعاون پر مبنی اور الگ الگ گشت شروع کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی