ودیا بالن کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا راز ہی کھل گیا ،اس ویڈیو میں وہ کیسی دکھائی دے رہی ہیں ؟جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئے گا 

ودیا بالن کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا راز ہی کھل گیا ...
ودیا بالن کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا راز ہی کھل گیا ،اس ویڈیو میں وہ کیسی دکھائی دے رہی ہیں ؟جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئے گا 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی منفرد اداکاری سے بالی وڈ میں ایک الگ پہچان بنانے والی42سالہ اداکارہ ودیابالن کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر آئی ہے کیونکہ وہ شادی کے چھے سال بعد ماں بننے والی ہیں ،ان کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ودیا بالن حمل سے ہیں اور ان کے لئے چلنا بھی دشوار ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ودیا بالن سے شادی کے بعد متعدد انٹرویوزمیں ان کے ماں بننے کا پوچھا جاتا رہا ہے اور بھارتی اداکارہ مسلسل پوچھے جانے والے ان سوالوں پر کئی بار آگ بگولہ بھی ہو چکی ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق 2005 میں بالی وڈ میں ڈبیو کرنے والی منفرد اور بولڈ اداکارہ ودیا بالن نے 2012 میں سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی۔ شادی کے چھے سال بعد ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر نے پورے بھارت میں ان کے چاہنے والوں کر چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ودیا بالن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے ،اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ودیا بالن ’’ماں ‘‘ بننے والی ہیں اور پہلے بچے کی آمد کی خوشی ان کے چہرے پر بھی واضح دکھائی دے رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ابھی میں ایک 20سال کی لڑکی کی طرح جینا چاہتی ہوں ،ماں بننے کے لئے ابھی میرے پاس وقت نہیں ہے، جہاں تک بچوں کا سوال ہے تو فلمیں ہی میرے بچے ہیں اور اب تک میں 20 بچوں کی ماں بن چکی ہوں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : تفریح