مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے زعیم حسین قادری کو کتنے ووٹ ملے؟ ایسی خبر آ گئی کہ زعیم قادری دوبارہ الیکشن لڑنے سے ہی گھبرائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہاں بھی ووٹ کو عزت مل گئی“

مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے زعیم حسین قادری کو کتنے ووٹ ملے؟ ایسی خبر آ گئی ...
مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے زعیم حسین قادری کو کتنے ووٹ ملے؟ ایسی خبر آ گئی کہ زعیم قادری دوبارہ الیکشن لڑنے سے ہی گھبرائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہاں بھی ووٹ کو عزت مل گئی“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے رہنماءزعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 اور این اے 134 میں الیکشن لڑا۔
این اے 133 میں تو وہ 1953 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے مگر این اے 134 میں انہیں کتنے ووٹ ملے؟ جان کر زعیم قادری دوبارہ انتخابات لڑتے ہوئے ہی گھبرائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے فارم 47 کے مطابق این اے 133 سے کل 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور زعیم قادری سب سے آخری نمبر پر رہے۔
پی ایم ایل (ن) کے رانا مبشر اقبال نے 76,291 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45,991 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ زعیم حسین قادری اس حلقے میں سب سے آخر پر آئے اور صرف 50 ووٹ حاصل کر سکے جس کے باعث ان کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔


واضح رہے کہ زعیم حسین قادری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر الزامات عائد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور حمزہ شہباز شریف کے باپ کی جاگیر نہیں، میں مالشیا نہیں ہوں جو حمزہ شہباز شریف کی نوکری کروں گا۔