اگلے انتخابات جلد ہونگے،سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا کام سیاست میں دخل اندازی نہیں :مشہود احمد

اگلے انتخابات جلد ہونگے،سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا کام سیاست میں دخل ...
اگلے انتخابات جلد ہونگے،سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا کام سیاست میں دخل اندازی نہیں :مشہود احمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد ،،سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری سلیم ضیاءنے کہا ہے کہ اگلے انتخابات پانچ سال بعد نہیں بلکہ بہت جلد ہونے والے ہیں ، ملک کو 80 کی دہائی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا کام سیاست میں دخل اندازی نہیں ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ اندر باہر وردی والوں نے ہمارے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روکا۔ملک کو لوٹ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے روز کی بنیاد پر کچے چھٹے کھولیں گے۔ نیب زدہ لوگوں کو وزارت نہ دینے والے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ (ن))سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر ، کراچی ڈویڑن کے صدر علی اکبر گجر اور کراچی کے دیگر نامزد امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کا اصل مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔ ہمارے امیدواروں نے انتخابات میں برے حالا ت کے باوجود اچھے نتائج پیش کیے۔ ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ ہمارے لیڈران پر جھوٹے مقدمات درج کرائے جو بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ا نہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہم پر دھرنے مسلط کیے گئے۔ہمارے دور میں سول نافرمانیاں ہوئیں جس کو ہم نے برداشت کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس الیکشن میں اداروں نے ایک جماعت کے لیے کام کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کے پی کے میں حکومت سازی کر سکتے تھے مگر ہم نے جمہوری اصولوں کو اپنا کر عمران خان کو حکومت کر نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات پانچ سال بعد نہیں بلکہ بہت جلد ہونے والے ہیں۔

مزید : قومی