وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے اتفاق ہو سکتا ہے,بلوچستان میں بھی حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں:ڈاکٹر عارف علوی

وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے اتفاق ہو سکتا ہے,بلوچستان میں بھی حکومت ...
وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے اتفاق ہو سکتا ہے,بلوچستان میں بھی حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں:ڈاکٹر عارف علوی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور 3صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں،وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے اتفاق ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ حکومت سازی کے معاملات پر مشاورت چل رہی ہے، عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور 3صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی، عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ پر توجہ دیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ کے گورنر محمد زبیر اب چند دنوں کے مہمان ہیں، ہم سندھ میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم کے ساتھ اتفاق ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد