دوبارہ گنتی متحدہ مجلس عمل کو مہنگی پڑ گئی،تحریک انصاف نے ایک اور سیٹ چھین لی

دوبارہ گنتی متحدہ مجلس عمل کو مہنگی پڑ گئی،تحریک انصاف نے ایک اور سیٹ چھین لی
دوبارہ گنتی متحدہ مجلس عمل کو مہنگی پڑ گئی،تحریک انصاف نے ایک اور سیٹ چھین لی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دوبارہ گنتی متحدہ مجلس عمل کو مہنگی پڑ گئی،تحریک انصاف نے ایک اور سیٹ چھین لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بابر موسیٰ خیل نے ایم ایم اے کے محمد حسن شیرانی کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دوبارہ گنتی متحدہ مجلس عمل کو مہنگی پڑ گئی،تحریک انصاف نے ایک اور سیٹ چھین لی۔بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 1پاکستان تحریک انصاف کے بابر موسیٰ خیل نے ایم ایم اے کے محمد حسن شیرانی کو شکست دے دی۔تحریک انصاف کے بابر خان 12ہزار 3 سو 66 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے محمد حسن شیرانی 12ہزار 2 سو 94 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس کے بعد بلوچستان میں تحریک انصاف کی ایک اور سیٹ اضافہ ہو گیا ہے اور متحدہ مجلس عمل کو ایک اور سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

مزید : قومی