چیف جسٹس کا رئیل سٹیٹ پراجیکٹس کیلئے لفظ ”بحریہ“ استعمال کرنے پر ازخود نوٹس، ملک ریاض کو نوٹس جاری

چیف جسٹس کا رئیل سٹیٹ پراجیکٹس کیلئے لفظ ”بحریہ“ استعمال کرنے پر ازخود ...
چیف جسٹس کا رئیل سٹیٹ پراجیکٹس کیلئے لفظ ”بحریہ“ استعمال کرنے پر ازخود نوٹس، ملک ریاض کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک کے سب سے بڑے ڈویلپرز کی طرف سے اپنے رئیل سٹیٹ کے پراجیکٹس کے لئے "بحریہ "کا نام استعمال کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو 2اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں مختلف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز ہی بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی طرف سے چیف جسٹس کے قائم کردہ ڈیمز فنڈ میں 4 کروڑ 26 لاکھ روپے عطیہ کئے گئے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس گروپ کی طرف سے بحریہ کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات زیرسماعت ہیں جن کا چیف جسٹس نے ریکارڈ طلب کیا ہے۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /پنجاب /لاہور