شہباز شریف اور خورشید شاہ کل اسلام آباد میں ملا قات کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے جہاں وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر خورشید شاہ کل شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ،بتا یا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے رابطہ نئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کیا گیا ہے