بیوی کی ایک شرمناک حرکت نے شوہر کو ایک ارب روپے کا مالک بنادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

بیوی کی ایک شرمناک حرکت نے شوہر کو ایک ارب روپے کا مالک بنادیا، یہ کیسے ممکن ...
بیوی کی ایک شرمناک حرکت نے شوہر کو ایک ارب روپے کا مالک بنادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)شریک حیات کی بے وفائی یقیناً ایک بڑا صدمہ ہے اور امریکی شہری کیتھ کنگ کی حالت بھی بیوی کی بے وفائی کے سبب بہت خراب ہے۔یہاں بات اس کی نفسیاتی و جذباتی حالت کی ہو رہی ہے، کیونکہ شریک حیات کی بے وفائی کے سبب اس کی مالی حالت تو قابل رشک ہو گئی ہے۔ 

یہ عجوبہ اس وقت ممکن ہوا جب ریاست شمالی کرولائنا سے تعلق رکھنے والے کیتھ کو بیوی کی بے وفائی کا علم ہوا تو وہ اس کے آشنا کے خلاف شکایت لے کر عدالت جا پہنچا۔ اس کا مؤقف تھا کہ فرانچسکو ہوزر نامی مارکیٹنگ مینجر نے اس کی اہلیہ کے ساتھ خفیہ تعلق استوار کر کے اس کی ازدواجی زندگی تباہ کر ڈالی ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے کیتھ کے مؤقف کو تسلیم کیا اور فرانچسکو کو اس کی ازدواجی زندگی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے 8.8 ملین ڈالر ( تقریباً ایک ارب روپے) جرمانہ کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ فرانچسکو یہ رقم بطور زرتلافی کیتھ کو ادا کرے۔ کیتھ اپنی بیوی سے تو یقیناً ہاتھ دھو بیٹھا ہے، لیکن بے وفا بیوی کے بدلے ایک ارب روپیہ، یہ سودا بھی بُرا نہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس