”کراچی میں فاروق ستار اور شہباز شریف کے حلقے کھول لیں تو۔۔۔“ مصطفی کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

”کراچی میں فاروق ستار اور شہباز شریف کے حلقے کھول لیں تو۔۔۔“ مصطفی کمال نے ...
”کراچی میں فاروق ستار اور شہباز شریف کے حلقے کھول لیں تو۔۔۔“ مصطفی کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار اور شہباز شریف کے حلقے کھول لیں، سب پتہ لگ جائے گا۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرئے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی 90 فیصد سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں شرمناک ناکامیوں کے بعد انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا ہے وہاں پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ بھی اسی کارونا روتے نظر آرہے ہیں ۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق ستار اورشہبازشریف کے کراچی کے حلقے کھول لیں توسب پتا لگ جائے گا،رات کوفاروق ستارجیت رہے تھے صبح وہ ہارگئے،کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کوپولنگ اسٹیشنوں سے باہرنکالا گیا،کراچی کا خوف ہم نے ختم کیا،کراچی کا نتیجہ دو دن تک کیوں نہیں دیا گیا؟

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے انتخاب لڑا جس میں انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا نے بہت کم مارجن سے شکست دی۔شہبازشریف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر ایک بار پھر ووٹوں کی گنتی کرے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دی گیا تھا۔

ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’پولنگ کے دوران امیدوار کی شکایت پر آر او کارروائی کا حق رکھتا ہے لہذا درخواست گزار کو اُسی وقت اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا‘۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔

مزید : قومی