بس میں ملاقات، فوراً محبت ہوگئی اور چوتھے دن ’ایکسائز آفیسر‘ نے نوجوان لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی، لیکن پھر ایک دن اکٹھے شاپنگ کرنے گئے تو آدمی کی ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ لڑکی کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

بس میں ملاقات، فوراً محبت ہوگئی اور چوتھے دن ’ایکسائز آفیسر‘ نے نوجوان لڑکی ...
بس میں ملاقات، فوراً محبت ہوگئی اور چوتھے دن ’ایکسائز آفیسر‘ نے نوجوان لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی، لیکن پھر ایک دن اکٹھے شاپنگ کرنے گئے تو آدمی کی ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ لڑکی کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

  

بنگلورو (نیوز ڈیسک)پیار محبت کے معاملات میں دھوکہ فریب بھی ہو جاتا ہے، لیکن ایک شیطان صفت بھارتی شہری نے تو نوسربازی کی حد ہی کر دی۔ یہ بدبخت معمولی مکینک ہے لیکن اچھی بھلی پڑھی لکھی لڑکی کو ایسا دھوکہ دیا کہ وہ اسے محکمہ ایکسائز کا افسر سمجھ بیٹھی۔ فراڈئیے کی حقیقت اس وقت کھلی جب وہ لڑکی کا مہنگا آئی فون بھی لے اڑا اور اس کے لئے ذلت و رسوائی کا سامان بھی کر گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو شہر سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ بس میں سفر کے دوران اس کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو وردی میں ملبوس تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ محکمہ ایکسائز میں افسر ہے اور مختصر بات چیت کے دوران ہی ان کے درمیاں شناسائی ہو گئی۔ انہوں نے فون نمبروں کا تبادلہ کیا اور چار دن میں ہی یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور ’ایکسائز افسر‘ نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، جو اس نے قبول بھی کر لی۔

اگلے دن وہ دونوں ایک جیولری شاپ پر گئے کیونکہ ’ایکسائز افسر‘ اپنی محبوبہ کے لئے قیمتی تحفہ خریدنا چاہ رہا تھا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے سونے کی ایک مالا پسند کی اور ’ایکسائز افسر‘ نے کہا کہ وہ اس مالا کے ساتھ اس کی تصویر بنانا چاہتا ہے۔ لڑکی کے آئی فون کے ساتھ اس نے تصویر بنائی اور پھر کہنے لگا کہ باہر ذرا زیادہ روشنی میں ایک سیلفی بھی بنا لوں۔ یہ کہہ کر وہ لڑکی کا آئی فون اور سونے کی مالا لے کر باہر نکلا اور پھر کبھی واپس نا آیا۔ 

جیولری شاپ کی انتظامیہ نے لڑکی کو اس نوسرباز کی ساتھی سمجھ کر پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ بیچاری تو خود اس شیطان کے ہاتھوں لٹ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بدمعاش کوپکڑنے کے لئے پانچ ماہ تک کوشش جاری رہی اور اب بالآخر وہ پکڑ اگیا ہے۔ اس کانام ابو المبارک بتایا گیا ہے، جو پیشے کے لحاظ سے مکینک ہے، شادی شدہ ہے اور دوبچوں کا باپ بھی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس