سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اورخوف وہراس پھیلانے والے سعودی کا سر قلم

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اورخوف وہراس پھیلانے والے سعودی کا سر قلم
سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اورخوف وہراس پھیلانے والے سعودی کا سر قلم

  

الافلاج(این این آئی)سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک ، دوسرے کو زخمی اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبداللہ الدلاک نے الافلاج میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔اس نے متعدد گاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ بدامنی پھیلا دی تھی۔ راہگیروں میں خوف وہراس پیدا کردیاتھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے والوں کو بھی اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور واردات کے بعدفرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں الزام ثابت ہوجانے پر اسے ’’حد الحرابہ‘‘ کی سزا سنادی گئی تھی۔ 

مزید : عرب دنیا